اردو آڈیو بائبل | کلامِ خدا پڑھیں اور سنیں

ابتدا میں خدا نے کلام فرمایا، اور دنیا وجود میں آ گئی۔ وہی کلام یہاں کتابِ مقدس کی ہر کتاب میں آپ کا منتظر ہے، پیدائش سے مکاشفہ تک، مفت پڑھنے کے لیے اور مفت سننے کے لیے۔

اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔ یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔ سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔ اُس میں زِندگی تھی اور وہ زِندگی آدمِیوں کا نُور تھی۔ اور نُور تارِیکی میں چمکتا ہے اور تارِیکی نے اُسے قبُول نہ کِیا۔ (یُوحنّا 1:1-5)

خوشخبری

تُم کِتابِ مُقدّس میں ڈُھونڈتے ہو کیونکہ سمجھتے ہو کہ اُس میں ہمیشہ کی زِندگی تُمہیں مِلتی ہے اور یہ وہ ہے جو میری گواہی دیتی ہے۔ — یُوحنّا 5:39

پِھر مُوسیٰ سے اور سب نبِیوں سے شرُوع کر کے سب نوِشتوں میں جِتنی باتیں اُس کے حق میں لِکھی ہُوئی ہیں وہ اُن کو سمجھا دِیں۔ — لُوقا 24:27

اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔ — یُوحنّا 1:14

لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُوداؔہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔ — مِیکاہ 5:2

کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لِئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نجات پائے۔ — یُوحنّا 3:16-17

کیونکہ اِبنِ آدمؔ کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔ — لُوقا 19:10

یِسُوعؔ نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پیرَوی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔ — یُوحنّا 8:12

اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ — رُومِیوں 3:23

کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔ — رُومِیوں 6:23

لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُؤا۔ — رُومِیوں 5:8

حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔ ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔ — یسعیاہ 53:5-6

ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔ — اِفِسیوں 1:7

اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔ میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔ — متّی 11:28-30

اچھّا چَرواہا مَیں ہُوں۔ اچھّا چَرواہا بھیڑوں کے لِئے اپنی جان دیتا ہے۔ — یُوحنّا 10:11

اور ہمیشہ کی زِندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یِسُوعؔ مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔ — یُوحنّا 17:3

یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔ — یُوحنّا 14:6

کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ — اِفِسیوں 2:8-9

لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔ — یُوحنّا 1:12

دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔ — مُکاشفہ 3:20

کیونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔ — رُومِیوں 10:13

لیکن محصُول لینے والے نے دُور کھڑے ہو کر اِتنا بھی نہ چاہا کہ آسمان کی طرف آنکھ اُٹھائے بلکہ چھاتی پِیٹ پِیٹ کر کہا اَے خُدا! مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔ — لُوقا 18:13

کہ اگر تُو اپنی زُبان سے یِسُوعؔ کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نجات پائے گا۔ — رُومِیوں 10:9

اردو آڈیو بائبل کے پرانے عہد نامے کی کتابیں

مکملمختصرزیادہ مختصراکائی
پیدائش
خروج
احبار
گنتی
استثناء
یشوع
قضاة
روت
۱۔سموایل
۲۔سموایل
۱۔سلاطین
۲۔سلاطین
۱۔تواریخ
۲۔تواریخ
عز را
نحمیاہ
ایستر
ایّوب
زبُور
امثال
واعظ
غزل الغزلات
یسعیاہ
یرمیاہ
نوحہ
حزقی ایل
دانیال
ہوسیع
یوایل
عاموس
عبدیاہ
یونس
میکاہ
نا حُوم
حبقّوق
صفنیاہ
حجيّ
زکریاہ
ملاکی

اردو آڈیو بائبل کے نئے عہد نامے کی کتابیں

مکملمختصرزیادہ مختصراکائی
متّی
مرقس
لوقا
یوحنا
رسولوں
رومیوں
۱ کرنتھِیُوں
۲ کرنتھیوں
گلتیوں
افسیوں
فِلِپّیُوں
کُلِسّیوں
۱ تھسّلنیکیوں
۲ تھسلنیکوں
۱ تِیمُتھِیُس
۲ تیِمُتھِیُس
طِطُس
فلیمون
عبرانیوں
يعقوب
۱ پطر س
۲ پطرس
۱ یوحنّا
۲ یوحنّا
۳ یوحنّا
یہوداہ
مکاشفہ

کلیدی الفاظ:

اردو آڈیو بائبل
اردو بائبل آڈیو
آڈیو بائبل اردو
اردو بائبل سنیں
بائبل اردو میں سنیں
اردو بائبل آن لائن
اردو بائبل پڑھیں
کتابِ مقدس اردو
کتاب مقدس آن لائن
اردو پاک کلام
اردو بائبل مفت
مفت اردو بائبل
اردو بائبل ڈاؤن لوڈ
اردو بائبل mp3
اردو آڈیو بائبل mp3
اردو بائبل آفلائن
بائبل اردو ترجمہ
اردو انجیل سنیں
خوشخبری اردو
اردو خوشخبری
اردو نیا عہد نامہ
اردو پرانا عہد نامہ
اردو بائبل آیات
اردو بائبل ایپ
اردو بائبل آواز کے ساتھ
بائبل اردو میں پڑھیں
اردو زبور سنیں
اردو انجیل یوحنا
اردو پیدائش
اردو زبور
اردو امثال
اردو مکاشفہ
اردو بائبل تلاش
اردو بائبل باب اور آیت
اردو مسیحی کلام
پاک بائبل اردو

Leave a Comment